Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش تہوار چیلم جوشٹ تہوار کی تیاریاں عروج پر، اختتامی تقریب 16مئی کو بمبوریت میں ہوگی ۔

May 8, 2017 at 11:47 am

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)کالاش اقلیت کاموسم بہارکاتہوارچیلم جوشٹ کالاش وادی بمبوریت ،رمبوراوربیریرمیں 14مئی سے 16مئی تک منائی جائے گی ۔سب سے بڑ اختتامی پروگرام 16مئی کوبمبوریت میں ہوگی ۔کالاش تہوارکوجوش خروش کے ساتھ منانے کے لئے انتظامات کوآخری شکل دی جارہی ہے ۔

تینوں وادیوں کوجانے والی سٹرکوں کی مرمت کی گئی ہے ۔بمبوریت کے درجنوں ہوٹلوں کی تزئین واراٹیش تقریبامکمل کی گئی ہے ۔تینوں وادیوں کے بوڑھے ،جوان ،خواتین اوربچے ان دنوں تہوارکی خریداریوں کیلئے چترال شہرمیں اُمُڈآئے ہیں ۔ چترال شہرکے دکانداروں کے وارے نیارے ہوگئے ہیں ، حالیہ دنوں میں چترال شہرمیں شورش کی وجہ سے کالاشیوں کی آمدکاسلسلہ تقریباختم ہوگیاتھا۔اب چترال شہرمیں حالات نارمل ہوچکاہے توکالاشیوں کی آمدشروع ہوگئی ہے ۔وادیوں میں بھی کالاشیوں نے جنگلی پُھولوں سے اپنے گھروں کوسنواررہے ہیں چیلم جوش کی تہوارمیں کالاش باہرسے آنے والے مہمانوں کی ضیانت دودھ سے بنے ہوئے خوراک اوروائن سے کرتے ہیں جس کے لئے ابھی سے دودھ کاذخیرہ کرناشروع کردئے ہیں۔ایک ہوٹل مالک اورکالاش رہنماعبدالخالق نے ہمارے نمائندے کوبتایا کہ چترال سے باہرملکی سیاحوں نے ابھی سے وادیوں کارُخ کرلیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے بھی سیاحوں کی بہترین سہولت کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ۔سال بھرکے بعداُن ہی دنوں میں کچھ نہ کچھ کمائی کرلیتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ملک کے دوسرے سیاحتی مقامات کے ہوٹل مالکان کی طرح سیاحوں کولوٹتے ہیں۔ہمارے ریت انتہائی معقول ہوتے ہیں ہم زیادہ سے زیادہ اپنے مہمانوں کوبہترسروس دینے کی کوشش کررہے ہیں۔اُنہوں نے یہ بھی بتایاکہ ذرائع کے مطابق غیرملکی سیاح این اوسی کے بغیرنہیں آسکتے ہیں جوکہ زیادتی ہے چترال اورخاص کرکالاش وادی کے لوگ انتہائی پُرامن ہیں یہاں پرسکیورٹی کاکوئی مسئلہ نہیں ہے ۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ غیرملکی سیاح کالاش کلچرکوانجوائی کرنے میں بڑی دلچسپی رکھتے ہیں اوران کی آمدکی وجہ سے جہاں علاقے کوفائدہ ہے وہاں پرملک کوبھی فائدہ ہے اس لئے حکومت غیرملکی سیاحوں کے لئے این اوسی کی شرط ء ختم کریں۔

Translate »
error: Content is protected !!