Chitral Times

21st August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال گلگت روڈ ہلکی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔

May 8, 2017 at 9:33 am

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال ضلع کو گلگت بلتستان سے ملانے ملانے والی واحد سڑک شندور کے مقام پر برف ہٹاکر ہلکی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ جو گزشتہ دسمبر سے شدید برفباری کے بعد ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند تھی۔ پیر کے دن مستوج سے فورویل جیب مسافروں کو لیکر گلگت پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی اینڈ ڈبلیو کا بولڈوزر شندور کے مقام پر موجود ہے ۔موسم سازگار کی ہونے کی صورت میں چند دنوں کے اندر شندور روڈ ہیوی ٹریفک کیلئے بھی کھول دیاجائیگا۔ یادر ہے کہ شندور روڈ بند ہونے کی وجہ سے درجنوں سیاح چترال اور گلگت میں پھنسے ہوئے تھے۔ دریں اثنا لاسپور ویلی کے عوام نے اسسٹنٹ کمشنر مستوج حیات شاہ ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو مقبول اعظم و دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے شندور روڈ کھول کر چترال اور گلگت کے درمیان منقطع رابطہ دوبارہ بحال کردیاہے ۔

Translate »
error: Content is protected !!