Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج، اسماعیلی اور سنی عمائدین کا مشترکہ اجلاس، چترال کے ناخوشگوار واقعے کی شدید مذمت ، ملغون کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

May 8, 2017 at 7:59 am

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج خاص میں اسماعیلی اور سنی عمائدین کا مشترکہ اجلاس اسماعیلی کونسل کے دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں پریذیڈنٹ اسماعیلی کونسل مستوج نیاز علی خان، سابق تحصیل ناظم مستوج شہزادہ سکندر الملک ، ممبر ضلع کونسل غلام مصطفی، چےئرمین طریقہ بورڈ محی الدین اور مولانا افسر الدین خطیب جامع مسجد مستوج کے علاوہ علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرار داد منظور کی گئی جس میں گزشتہ جمعہ شاہی مسجد چترال میں ایک ملغون شخص کی طرف سے حضورپاک ﷺ کے شان میں گستاخی پر سخت دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر اس فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ اس ملغون شخص کو سخت سے سخت سزادیکر نشان عبرت بنایا جائے۔

Translate »
error: Content is protected !!