Chitral Times

21st August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شاہی مسجد واقعے کی تحقیقات ایجنسیز کے زریعے کراکے اصل کرداروں کو بے نقاب کیا جائے۔ شاہی خطیب کا کردار قابل فخر ہے ۔ رضیت باللہ

May 8, 2017 at 9:53 am

انہوں نے کہاکہ شاہی مسجد واقعے میں خطیب مسجد مولانا خلیق الزمان کا کردار قابل فخر ہے جس نے قربانی دے کر اسلام، پاکستان اور خصوصاً چترال کو فرقہ ورانہ فسادات اور بدنامی سے بچالیا جبکہ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس بھی شکریے کے مستحق ہیں جوکہ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مزید جانی اور مالی نقصاچترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ھدیۃ الھادی پاکستان کے ذمہ داروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ایس آئی اور ایم ۔

آئی کے ذریعے شاہی مسجد چترال کے واقعے کی تحقیقات کرواتے ہوئے اس کے اصل کردار وں کو بے نقاب کیا جائے جوکہ ایک گہری سازش کا نتیجہ ہے اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کے لئے بین الاقوامی قوتیں سرگرم عمل ہیں جوکہ ملک کو شام اور عراق کے طرز پر خانہ جنگی کے دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ منگل کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ھدیۃ الھادی پاکستان کے مرکزی نائب صدر رضیت باللہ، ضلع چترال کے جنرل سیکرٹری نوید احمد بیگ اور لویر چترال کے صدر شاہد احمد نے کہاکہ ھدیۃ الھادی پاکستان پہلے سے اس خطرے کی نشاندہی کرتی آرہی ہے کہ سی۔پیک کے بعد چترال اور گلگت میں حالات خراب کرنے کے لئے امریکہ ، بھارت اور اسرائیل ، افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں جن میں فرقہ واریت ، لسانیت، شدت پسندی اور دہشت گردی سرفہرست ہیں۔ لہذا ایجنسیز کے زریعے اس واقعے کی تحقیقات کی جائے۔ن کو روکنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کئے جائیں اور ان کے خلاف دہشت گردی کے دفعات لگانے سے اجتناب کیا جائے کیونکہ جو کچھ ہوا، وہ ختم نبوت اور حضور کی محبت میں ہوا۔ ھدیۃ الھادی پاکستان کے مرکزی عہدیدار نے اس موقع پر اعلان کیا کہ 18۔مئی کو چترال میں ایک عظیم الشان کانفرنس “ہم سب پاکستان ہیں”کے عنوان پر منعقدکی جائے گی جس میں ملک کے نامور علمائے کرام ، دانشور اور اسماعیلی اور کالاش برادری کے اکابریں بھر پور شرکت کریں گے۔

Translate »
error: Content is protected !!