Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہو ، تحصیل انتظامیہ کی اپیل پر احتجاجی جلسہ ملتوی کردیا گیا

May 8, 2017 at 10:09 am

تورکہو( شراف الدین) بدھ کے دن شاگرام کے تھانے میں آمن و امان کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج حیات شاہ ، تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف اور ایس ڈی پی او عبد الستار کے علاوہ علاقے کے عمائدین کثیر تعداد میں شرکت کیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقرریں نے پرزور مطالبہ کیا کہ توہین کرنے والے شخص کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔تاکہ آئندہ ایسی حرکت کی کوئی جراٗت نہ کرسکیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ملز م کے خلاف اے ٹی اے اور توہین رسالت کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔لہذ ا وہ بہت جلد کیفر کردار تک پہنچے گا۔ اجلاس سے تحصیل ناظم مستوج اور ایس ڈی پی او نے بھی خطاب کیا ۔ اور آئندہ کے جلسے کو ملتوی کرنے کی اپیل کی ۔جس پر علاقے کے عمائدین نے آئندہ جمعہ کے دن منعقد ہونے والے جلسہ کو ملتوی کردیا ۔

Translate »
error: Content is protected !!