Chitral Times

20th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اویرسیز چترالیوں کی طرف سے خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کو خراج تحسین

May 8, 2017 at 7:40 am

دبئی (نمائندہ چترال ٹائمز)اویرسیز چترال ویلفیرایسوسی ایشن کے سینئرنائب صدر ومعروف سماجی شخصیت حاجی محمد ظفر نے حال ہی میں چترال میں رونما ہونے والے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو بروقت اورخوش اسلوبی سے ہینڈل کرنے پر ضلعی انتظامیہ چترال ،چترال سکاؤٹس ،علماء کرام اورخاص کر خطیب شاہی مسجد جناب مولانا خلیق الزمان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے اورکہا ہے کہ خطیب صاحب جس تدبر اوربہادری کے ساتھ چترال کو ایک بڑے حادثے سے بچایااورمسجد جو کہ اللہ کا گھر اورامن کی جگہ ہے کے تقدس کو بحال رکھا جس کے لئے ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اورعلماء کرام امن کے داعی ہیں ۔ اس موقع پر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نظارولی شاہ ، حاجی ظفر الدین ، فیض الرحمن عزیز، شاہ علی ، حاجی گلاب اورحاجی سردار نے بھی خطیب صاحب کو ان کی تدبرانہ کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔

Translate »
error: Content is protected !!