Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم کا چترال کے مختلف بازاروں کا معائنہ ، گرانفروشی، کم وزن اور ناقص صفائی پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ

May 8, 2017 at 5:32 pm

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم نے بدھ کے روز چترال کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا ۔ جہاں ناقص صفائی ، کم وزن اور گران فروشی پر 17دکانداروں کے خلاف کا روائی کرتے ہوئے انھیں بھاری جرمانہ کیا گیا ۔ جبکہ درجن سے زیادہ دکانداروں کو وارننگ دیا گیا اور ساتھ غیر قانونی انکروچمنٹ کو بھی ہٹاتے ہوئے دکانداروں کوبھی تنبیہ کی گئی کہ آئندہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پی آئی اے چوک، نیو بازار ، بائی پاس روڈ، گولدور بازار وغیرہ کا معائنہ کیا ۔ جن دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا ان میں ہوٹل مالکان، نان بائی کی دکانین، سبزی اور مرغی فروش شامل ہیں۔ بازار معائنہ کے موقع پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن چترال ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Translate »
error: Content is protected !!