Chitral Times

18th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایم پی اے سلیم خان کی طر ف سے ناخوشگوار واقعے کی مذمت

May 7, 2017 at 11:31 pm

چترال(نمایندہ چترال ٹائمز) چترال سے ممبر صوبائی اسمبلی سلیم خان نے ملغون شخص رشید الدین کی طرف سے توہین رسالت کے ارتکاب پر انکی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اپنی ا یک پریس ریلز میں انھوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ شخص کو قانون کے کٹہر ے میں لاکر پھنسی کی سزادی جائے تاکہ آئندہ ایسی کوئی بے ہودہ حرکت نہ کرسکے۔

انھوں نے چترال کے تمام علماء ، سیاسی قائدین اور چترال کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چترال کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ تاکہ کوئی اسلام دشمن اور ملک دشمن ہمارے امن کو سبو تاژ نہ کرپائیے۔ انھوں نے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ ، ضلع ناظم ، چترال پولیس، ضلعی انتظامیہ اور علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے مسئلے کو سلجھانے کیلئے بھرپور کوششیں کی ۔ انھوں نے اپیل کی کہ اس واقعے کو مسلکی رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے۔

Translate »
error: Content is protected !!